کور کمانڈر کانفرنس آج ہوگی ،کانفرنس میں طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا تفصیلی جائزہ لیا جائیگا

پیر 10 فروری 2014 07:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء)پاک فوج کی ماہانہ کور کمانڈر کانفرنس آج پیر کو جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہوگی ۔ کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور اور سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس مشاورت کا اہم موضوع تحریک طالبان کے ساتھ شروع ہونے والے مذاکرات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائیگا۔ اس موقع پر فوجی کمانڈر افغانستان کی تازہ ترین صورت حال کے ساتھ مکمل قبائلی علاقوں میں سکیورٹی کا بھی جائزہ بھی لیں گے۔

متعلقہ عنوان :