روس، سخالین خطے میں ایک شخص کی گرجاگھرمیں فائرنگ سے دو زائرین ہلاک،6زخمی

پیر 10 فروری 2014 07:44

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء)روس کے مشرق بعید میں واقعہ جزیرہ سخالین میں ایک گرجا گھر میں عبادت کے دوران ایک شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 2زائرین ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ، یہ بات پولیس نے اتوار کے روز کہی ۔ روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ایک شخص جو ایک نجی کمپنی میں سکیورٹی گارڈز کے طور پر کام کرتا تھا ، کو فائرنگ کے واقعہ کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے مقاصد فوری طور پر سامنے نہیں آسکے ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک راہبا اور ایک عبادت گزار حملے میں ہلاک ہو گیا ، زخمیوں کو مختلف نوعیت کے زخم آئے ، تاہم ان کی زندگیاں خطرے میں نہیں ہیں ۔واقعہ جنوبی سخالین خطے میں پیش آیا جس پر جنگ عظیم دوم کے اختتام پر جاپان نے سوویت فورسز سے کیورل جزائر کے ساتھ قبضہ حاصل کیا تھا ۔

(جاری ہے)

جاپان کی جانب سے چار جنوبی بعید کیورل جزائر پر مسلسل ملکیت کے دعوے سے ماسکو اور ٹوکیو کے درمیان اقتصادی تعلقات کئی دہائیوں سے کشیدہ ہیں۔

سخالین جزیرے کا ساحلی زون روس کو اس کی زیادہ تر مائع قدرتی گیس ایل این جی مہیا کرتا ہے ، روس نے بحیرہ اسود کے ساحلی شاہر سوچی میں ہونیوالے سرمائی اولمپکس مقابلوں کے لئے ملک بھر میں سکیورٹی سخت کررکھی ہے ، یہ شہر سخالین جزیرے سے 7500 کلومیٹر(4500میل)دور واقع ہے ۔اسلامی شدت پسند ،جو سوچی کے نزدیک شمالی کواکس میں اپنی علیحدہ ریاست بنانا چاہتے ہیں ،مقابلوں میں خلل ڈالنے کی دھمکی دے چکے ہیں جس کا مقصد روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچنا ہے۔سوچی مقابلوں کا باضابطہ آ غاز جمعہ کے روز انتہائی سخت سکیورٹی میں ہوا تھا اور خود ساختہ سٹیل رنگ کی طرز کے شہر میں 37000 فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :