وزیراعظم کا سعودی شہزادے کو تحفے میں دیا گیا عقاب خصوصی طیارے سے لاہور بھیجا گیا،دوران سفر آکسیجن کم ہونے کی صورت میں نایاب پرندے کی زندگی کو لاحق خطرہ کے باعث نجی ایئر لائن نے اس ”فرض “ کی ادائیگی سے انکار کر دیا تھا

پیر 10 فروری 2014 07:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کی جانب سے سعودی شہزادے سلطان بن سلمان کو دیئے جانے والے عقاب کونجی ایئرلانز کی جانب سے انکار کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے لاہور بھجوایا گیا۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود سعودی شہزادے کیلئے بطور تحفہ وزیراعظم سیکریٹریٹ کی درخواست پر سندھ حکومت کے محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے ہفتے کی صبح لاہور کیلئے روانہ کیا جانا تھا۔

(جاری ہے)

صبح سندھ حکومت کے حکام نے جب نجی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے عقاب کو لاہور روانہ کرنا چاہا تو ایئرلائنز کے عملے نے عقاب کو لے جانے سے تکنیکی بنیادوں پر انکار کردیا، وفاقی اور صوبائی مشینری کے تمام تر دباؤ کے باوجود نجی ایئرلائنز کے عملے نے موقف اختیار کیا کہ ان کے پاس عقاب کو لیجانے کیلیے انتظامات موجود نہیں ہیں۔دوران سفر آکسیجن کم ہونے کی صورت میں نایاب پرندے کی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ نجی ایئرلانز کے انکار کے بعد ملک کی ایک اہم ترین شخصیت کے کاروباری دوست کا خصوصی طیارہ لاہور سے کراچی آیا اور وہ عقاب کو لے کر لاہور روانہ ہوگیا

متعلقہ عنوان :