محمد اکرم کو قومی کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ برقرار رکھنے کا فیصلہ

پیر 10 فروری 2014 07:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد اکرم کو قومی کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا‘ پی سی بی کا محمد اکرم سے دو سال معاہدے کا بھی امکان ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد اکرم 2012 ء سے قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے کام کررہے تھے ان کے ساتھ ایک سالہ معاہدہ کیا گیا تھا جو گزشتہ برس ختم ہوگیا تھا اس کے بعد ان کے معاہدے میں ایک ماہ کی توسیع کی جاتی تھی اب کرکٹ بورڈ نے محمد اکرم کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے محمد اکرم نے بھی معاہدے کو قبول کرلیا اگلے دو دن میں معاہدہ طے پا جائے گا معاہدہ یکم فروری سے ہوگا اور دو سال تک باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :