جاپان،کئی دہائیوں بعد شدید برفباری ،کم از کم 7افرادہلاک،1000سے زائد زخمی

پیر 10 فروری 2014 07:44

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء)جاپا ن میں دارالحکومت ٹوکیو اور دیگر علاقوں میں کئی دہائیوں کے بعد شدید برفباری ہوئی اور ملک بھر میں کم ازکم7 افراد ہلاک اور 1000سے زائد زخمی ہو گئے ، یہ بات رپورٹس میں بتائی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ادارے کے مطابق ہفتے کو رات گئے ٹوکیو میں تقریباً27سینٹی میٹر(10.6انچ) برفباری ریکارڈ کی گئی جو 45سالوں کے دوران دارالحکومت میں شدید ترین برفباری ہے۔

گورنر کے انتخابات کے دوران دارالحکومت شدید برفباری سے متاثر ہوا ہے ، آبزرور نے کہا ہے کہ شدید برفباری سے 13ملین لوگوں کے شہر میں ووٹوں کا ٹرن آؤٹ متاثر ہو سکتا ہے ۔بحرالکاہل کے شمالی ساحل کے ساتھ ہفتے کے روز شدید دباؤ رہا اور شمال مشرقی شہر سنڈائی میں 35سینٹی میٹر(13.8انچ)برفباری دیکھی گئی ہے جو 78سالوں میں شدید ترین برفباری ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا نے کہا ہے کہ برفباری کی وجہ سے حادثات میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، زیادہ تر حادثات سڑکوں پر برف پڑنے کے باعث کاروں کے پھسلنے سے رونما ہوئے ہیں ۔

ایک مقامی امدادی اہلکار کے مطابق وسطی ایچی کے علاقے میں ایک پچاس سالہ شخص برفانی شاہراہ پر اس کی کار پھسلنے سے ہلاک ہو گیا جب اس کی کار سٹیل کے ایک اشتہاراتی کھمبے سے جاٹکرائی۔سرکاری ریڈیو این ایچ کے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک بھر میں 1051سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ان میں سے زیادہ تر زمین پر پھسلنے کے باعث گرنے سے زخمی ہوئے جبکہ کئی لوگ اپنے گھروں کی چھتوں سے برف ہٹانے کے دوران زخمی ہوئے ۔

20ہزار سے زائد افراد اتوار کو علی الصبح بجلی کے بغیر گھروں میں محصور ہو چکے ہیں جبکہ ہفتے کے روز 740سے زائد پروازیں روک دیئے جانے کے ایک دن بعد 300ملکی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ۔این ایچ کے نے کہا ہے کہ تقریباً5ہزار افراد نریتا ایئرپورٹ پر ہفتہ کے روز پھنس گئے تھے جیسا کہ دارالحکومت کے لئے ایئرپورٹ کا ٹریفک رابطہ منقطع ہو گیا۔موسمیاتی ایجنسی نے کہا ہے کہ شمالی جاپان میں اتوار کو مزید برفباری میں متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :