وسیم اکرم کو تیز رفتاری مہنگی پڑ گئی ،لاہور ٹریفک پولیس نے 500 جرمانہ کر دیا ،جرمانہ ادا کر دیا ہے،قانون سب کے لئے برابر ہے،اس میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے،وسیم اکرم کی گفتگو

پیر 10 فروری 2014 07:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء)سابق کرکٹر وسیم اکرم کا لاہور میں کنال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث چالان کر دیا گیا۔500 جرمانہ عائد۔ایس ایس پی ٹریفک سہیل چوہدری کے مطابق سابق کرکٹر وسیم اکرم لاہور میں کینال روڈ پر تیز رفتار گاڑی چلا رہے تھے ۔حد رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ وسیم اکرم اس حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے جس پر ٹریفک وارڈن رانا ابرار نے انہیں روک لیا اور ان سے شناختی ،دستاویزات لیکر چالان کر کے 500 روپے جرمانہ عائد کر دیا جس کے بعد وسیم اکرم بڑی ہی شائستگی سے روانہ ہوگئے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کرکٹر عمر اکمل کا بھی چالان کیا گیا تھا لیکن انہوں نے وارڈن کے ساتھ بدتیمزی کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے ان کے چالان کے حوالے سے سوال پر کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ سفر کررہے تھے کہ ان کا ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا ۔ٹریفک کے اہلکاروں نے روکا اور چالان کیا جس پر ہم نے جرمانہ ادا کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ میں بہت سے ملکوں میں گیا ہوں ہر جگہ قانون سب کے لئے برابر ہوتا ہے۔کوئی سٹار ہو یا امیر ،غریب اس میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے ،قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :