سوچی اولمپکس، ناروے میڈلز حاصل کرنے میں سر فہرست رہا، ہالینڈ کی دوسری پوزیشن

پیر 10 فروری 2014 07:35

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء)روسی شہر سوچی میں جاری ونٹر اولمپکس میں اتوار کے روزیورپی ملک ناروے دو سونے، ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے، اْس کے کْل تمغوں کی تعداد چھ ہے۔

(جاری ہے)

دوسری پوزیشن پر ہالینڈ کْل چار تمغوں کے ساتھ موجود ہے جبکہ امریکا نے دو سونے اور ایک کانسی کا تمغہ لے رکھا ہے۔ چوتھے نمبر پر کینیڈا ہے، جِس نے اب تک ایک سونے، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تغمہ لے رکھا ہے۔ مجموعی طور پر دو تمغوں کے ساتھ آسٹریا پانچویں پوزیشن پر ہے۔

متعلقہ عنوان :