گذشتہ8ماہ میں بجلی کی لودشیڈنگ کی شدت میں واضح کمی ہوئی ہے،خواجہ محمد آصف ، وقت گذرنے کے ساتھ حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے قوم کو مکمل طور پرنجات دلانے میں کامیاب ہوجائے گی ‘ موجودہ حکومت کی دو مقاصد ہیں جس میں عوام کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی شامل ہیں ،جلسہ سے خطاب

پیر 10 فروری 2014 07:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء)وفاقی وزیر پانی و بجلی اور دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ گذشتہ8ماہ میں بجلی کی لودشیڈنگ کی شدت میں واضح کمی ہوئی ہے وقت گذرنے کے ساتھ حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے قوم کو مکمل طور پرنجات دلانے میں کامیاب ہوجائے گی ‘ موجودہ حکومت کی دو مقاصد ہیں جس میں عوام کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی شامل ہیں ۔

یہ بات انہوں نے مظفر پور یونین کونسل میں لڑکیوں کے پرائمری سکول کی نئی عمارت اور ٹیوب ویلز کے افتتاح کے بعد منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ و دیگر کے علاوہ بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ موجود تھے ۔ ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اللہ کے فضل سے ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو تا قیامت تک کیلئے ناقابل تسخیر بنا کردم لے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی جنگ ہماری نہیں تھی لیکن ہم کو اس جنگ میں گھسیٹا گیا جس میں ہماری ملک کے بوڑھوں، جوانوں ، بچوں اور پاک فوج کے جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے جن کی عظیم قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس مسئلہ کو فریقین خلوص نیت سے مذاکرات سے حل کرلیں تو اس اچھی کو ئی بات نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات میں دونوں فریقین کو اپنے ذاتی ، گروہی ، مذہبی اور لسانی مفادات پس پشت ڈال کر وطن عزیزکے مفادات کو پیش نظر رکھنا ہوگا۔ خواجہ محمد آصف نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے حکومت اپنی کی مقررہ میعاد میں قوم سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرکے اگلے الیکشن میں عوام کے عدالت میں دوبارہ ووٹ لینے کیلئے جائیں گے ۔