فلپائن،بس حادثے میں 5افراد ہلاک

پیر 10 فروری 2014 07:44

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء)شمالی فلپائن میں ایک تازہ ترین بس حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ،یہ بات حکام نے اتوار کے روز کہی، دو روز کے دوران یہ دوسرا خون ریز بس حادثہ تھا ۔پولیس نے بتایا کہ ایک بس جس میں 30سے زائد مسافر سوار تھے ، اس کی بریکیں فیل ہو گئیں اور شمالی صوبہ ابرا میں ایک کھائی میں جاگری۔ علاقائی فوجی ترجمان سپرنٹنڈنٹ ڈیوی ویسنٹے لی مونگ نے بتایا کہ ایک شخص موقع پر ہلاک ہو گیا اور چار دیگر نے ہسپتال میں دم توڑ دیا ، حادثے میں 28دیگر افراد زخمی ہوئے جو جمعہ کے روز دور افتادہ شمالی پہاڑی علاقے میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرنے کے بعد پیش آیا ۔

اس حادثے میں ایک کینیڈین اور ایک ہالینڈ کی خاتون سمیت 14افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

بس ، جسے جمعہ کو حادثہ پیش آیا ، معروف سیاحتی مقام بونٹوک کے پہاڑی قصبے کی طرف جارہی تھی ہلاک شدگان میں معروف فلپائنی کامیڈین اور اس کے آرٹسٹ دوست بھی شامل تھے جو قبائلی علاقے کا دورہ کرنے جارہے تھے ۔صدارتی ترجمان ہرمینیو کولوما کا کہنا تھا کہ حالیہ حادثات کی لہر کے بعد ملک گیر سطح پر تمام پبلک ٹرانسپورٹ کا حفاظتی آڈٹ کرانے کا حکم جاری کردیا گیا ہے ۔

کولوما نے سرکاری ریڈیو پر کہا کہ ہم ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بالخصوص بسوں اور پبلک استعمال میں آنیوالی گاڑیوں کی تحقیقات کررہے ہیں جو کہ ملک بھر میں ٹرانسپورٹیشن کا بڑا ذریعہ ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں ظاہر ہوتا ہے کہ جمعہ کو حادثہ کا شکار ہونیوالی بس ، جس میں 14افراد مارے گئے تھے ، اسے اس روٹ پر سفر کی اجازت نہیں تھی ۔فلپائن میں پرانی بسیں زمین ٹرانسپورٹ کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ، تاہم وہ مسلسل خستہ حال پہاڑی سڑکوں اور ڈرائیوروں کے طویل دورانیہ تک کام کرنے کی وجہ سے حادثات کا شکار ہو تی رہتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :