جان کیری اور سرگئی لاروف میں ٹیلی فونک گفتگو،آئندہ ہفتے شام کے آپس میں بارے مذاکرات کے تازہ دور سے متعلق بات چیت

پیر 10 فروری 2014 07:44

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء)امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف نے گزشتہ روز آئندہ ہفتے شام کے آپس میں برسرپیکار فریقین کے مابین مذاکرات کے تازہ دور سے متعلق بات چیت کی ہے جب دمشق نے حتمی طور پر مذاکرات میں شرکت پر اتفاق کیا ہے ۔روسی وزارت خارجہ نے مزید تفصیلات دیئے بغیر ایک بیان میں کہا کہ خارجہ پالیسی کے دو سربراہان نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران 10فروری کو جنیوا میں دوبارہ شروع ہونیوالے براہ راست مذاکرات کے تناظر میں شام کی صورتحال سے متعلق بات چیت کی ۔

گزشتہ ماہ سوئٹزرلینڈ میں ہونیوالے اپوزیشن اور شامی حکومت کے درمیان 10روزہ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو ئے تھے جب اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندہ الاخضر براہیمی اور سپانسر روس اور امریکہ کے زبردست دباؤ کے باوجود فریقین سنگل پوائنٹ پر متفق ہو نے میں ناکام رہے تھے ۔

(جاری ہے)

دمشق نے پیر کو شروع ہونیوالے امن مذاکرات کے دوسرے روز میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا ، تاہم نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد نے جمعہ کے روز تصدیق کردی تھی کہ دمشق اس میں حصہ لے گا ۔

شامی حکام باغیوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں اور ان کا اصرار ہے کہ جنیوا مذاکرات میں ترجیحی بنیادوں پر دہشت گردی پر توجہ مرکوز ہونی چاہیے ۔اپوزیشن کے لئے مذاکرات کا مرکزی نکتہ 2012ء کی جنیوا ون کانفرنس میں دیکھی جانیوالی تبدیلی پر ہے جس میں صدر بشار الاسد کے مستقبل کا واضح طور پر تعین نہیں ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :