وزارت خارجہ میں بلوچستان کے 162افسران اور اہلکار،بلوچستان پیکج کے 6فیصد کوٹہ پر عمل نہ ہو سکا،کوشش جاری ہے، امید ہے کہ جلد ہی کوٹہ کے مطابق بھرتیاں مکمل ہوجائیں گی،ذرائع وزارت خارجہ

پیر 10 فروری 2014 07:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء) وزارت خارجہ میں صوبہ بلوچستان کے افسران اور سٹاف کی کل تعداد صرف 162 ہے جبکہ آغاز حقوق بلوچستان کے تحت 6 فیصد کوٹہ ہے اس طرح مقررہ صوبائی کوٹے پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا گیاتاہم اس ضمن میں جب وزارت خارجہ کے متعلقہ ذرائع سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہناتھا کہ وزارت میں گزشتہ کچھ عرصہ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افسروں اور اہلکاروں کی تعداد بڑھی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی کوٹہ کے مطابق بھرتیاں مکمل ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ آغاز حقوق بلوچستان کے تحت بلوچستان کا کوٹہ 6 فیصد ہے۔ اس وقت وزارت خارجہ میں کام کرنے والے ملازمین میں سے 4.35 فیصد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افسران اور اہلکار جوکہ پاکستانی مشنز میں کام کررہے ہیں‘ بلوچستان کا ڈومیسائل رکھنے والے 20 افسران اور عملہ کی تعداد 61 ہے۔ واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رکن اسمبلی مولانا امیر زمان نے قومی اسمبلی میں سوال اٹھایا تو وزارت خارجہ نے تحریری طور پر بھی معلومات فراہم کیں

متعلقہ عنوان :