ایران اور آئی اے ای اے کے مذاکرات تعمیری رہے،رپورٹ

پیر 10 فروری 2014 07:43

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء) تہران انتظامیہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ تعاون کے تحت پندرہ مئی تک سات اقدامات پر عمل در آمد کرے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات تہران میں قریقین کے مابین دو روزہ مذاکرات کے بعد اتوار کے روز جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں بتائی گئی ہے۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تاحال طے شدہ ابتدائی اقدامات کی تفصیلات بیان نہیں کی گئی ہیں تاہم مذاکرات کو ’تعمیری‘ قرار دیا گیا ہے۔ آئی اے ای اے کی جانب سے ابھی تک اس بارے میں کوئی براہ راست بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :