عام انتخاب میں35 حلقوں کی کامیابی پہلے سے طے تھا؟،تحریک انصاف کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ،سماعت آج ہوگی، انتخابی دھاندلی کی درخواستوں کی سماعت میں یہ معاملہ حامد خان اٹھائیں گے

پیر 10 فروری 2014 07:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء)مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عام انتخابات 2013 کے دوران35 اہم حلقوں میں کامیابی کی حکمت عملی وقت سے پہلے طے کئے جانے کے معاملے پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا میں خبر آئی تھی کہ نجم سیٹھی کو نواز شریف نے بتادیا تھا کہ ملک کے35 اہم حلقوں میں انہوں نے کامیابی کے لئے حکمت عملی طے کر لی ہے اور یہ کامیابی فرشتوں کے ذریعے ہونا ہے اس معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔آج پیر کو ہونے والی انتخابی دھاندلی کی درخواستوں کی سماعت میں بھی عمران خان یہ معاملہ اپنے وکیل حامد خان کے ذریعے اٹھائیں گے ۔