قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے لیے کمیٹی کا اجلاس، 25 میں سے چھ اْمیدوار شارٹ لسٹ کر لیے گئے

پیر 10 فروری 2014 07:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء)قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تلاش کے لیے کوچ کمیٹی کا پہلا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں کمیٹی نے 25 میں سے چھ اْمیدوار شارٹ لسٹ کر لیے‘ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیم کی تلاش کے لیے کوچ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والے اجلاس کے بعد کوچ کمیٹی کے سربراہ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ 25 درخواستوں میں سے ایک بھی غیر ملکی کوچ کا نام شامل نہیں اور شاٹ لسٹ کیئے جانے والے چھے اْمیدواروں کو انٹرویو کے لیئے بلایا جائے گا۔

کمیٹی کے ارکان وسیم اکرم اور جاوید میانداد نے کہا پاکستانی کوچز بھی انٹڑنیشنل سطح پر کوچنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان سے بہتر نتائج سامنے آئے گے۔ کمیٹی ارکین کا کہنا تھا کہ موصول ہونے والی تمام درخواستوں پر غوروفکر کے بعد میرٹ پر اْمیدواروں کو شاٹ لسٹ کیا ہے‘ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والے اجلاس کے بعد کوچ کمیٹی کے سربراہ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ 25 درخواستوں میں سے ایک بھی غیر ملکی کوچ کا نام شامل نہیں اور شاٹ لسٹ کیئے جانے والے چھے اْمیدواروں کو انٹرویو کے لیئے بلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ارکان وسیم اکرم اور جاوید میانداد نے کہا پاکستانی کوچز بھی انٹڑنیشنل سطح پر کوچنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ کمیٹی ارکین کا کہنا تھا کہ موصول ہونے والی تمام درخواستوں پر غوروفکر کے بعد میرٹ پر اْمیدواروں کو شاٹ لسٹ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :