کویت،سوئن فلو ایک بار پھر لوٹ آیا ،چھ افراد متا ثر

منگل 11 فروری 2014 04:01

کویت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11فروری۔2014ء)کویت میں سوئن فلو ایک با ر پھر لوٹ آیا سوئن فلو سے چھ افراد متا ثر ہوئے جن کا علاج جاری۔مقامی عربی اخبار”القبس“ کی رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت ہیلتھ نے انکشاف کیا ہے کہ کویت میں سوئن فلو نے حملہ کر کے چھ افراد کو متاثر کیا ہے جن کا مختلف ہسپتالوں علاج جا ری ہے۔

(جاری ہے)

ہیلتھ ذرائع کے مطابق سوئن فلو سے متاثرہ مریض کا علاج کرتے ہوئے ایک نرس بھی اس سے متاثر ہوئی ہے۔ پا کستان میں سوئن فلو کی روک تھام کیلئے اور حفاظتی تدابیر کے تحت پا کستان کو چاہیے کہ وہ کویت سے آ نے والے مسافرین کیلئے ائیر پورٹ پر خصو صی ہیلتھ کاؤنٹر قائم کرے اور کویت سے پا کستان آنے والے مسافرین سے سوئن فری ہیلتھ سرٹیفکیٹ چیک کریں۔