یوکرائن کے سیاسی بحران کے حل کے لیے یورپی یونین کے وزراء کا اجلاس،کرائن میں ہزاروں افراد کا حکومت مخالف مظاہروں میں شریک ہونا، اس مسئلے کی شدت اور فوری حل کی جانب توجہ دلاتا ہے،جرمن وزیر خارجہ

منگل 11 فروری 2014 03:55

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11فروری۔2014ء)یورپی وزارئے خارجہ کا اجلاس برسلز میں جاری ہے، جس میں یوکرائن کے مسئلے کے حل کے لیے گفت و شنید کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جرمن وزیرخارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے پیر کے روز کہا ہے کہ یوکرائن میں ہزاروں افراد کا حکومت مخالف مظاہروں میں شریک ہونا، اس مسئلے کی شدت اور فوری حل کی جانب توجہ دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائن کے عوام کسی دھوکے میں آ کر سمجھوتے کرتے نظر نہیں آتے۔ اس اجلاس میں یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن یورپی وزراء کو اپنے دو روزہ دورہ یوکرائن کی تفصیلات بھی بتا رہی ہیں، جس میں وہ یوکرائن کی قیادت اور اپوزیشن رہنماوٴں سے ملی تھیں۔

متعلقہ عنوان :