عراقی سپیکر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، 21 عسکریت پسند ہلاک

منگل 11 فروری 2014 03:53

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11فروری۔2014ء) عراقی پارلیمان کے اسپیکر اسامہ النْجیفی اپنے آبائی علاقے موصل میں ایک حملے میں بال بال بچ گئے۔

(جاری ہے)

النْجیفی کے قافلے کے قریب سڑک پر ہونے والے اس بم دھماکے میں ان کا ایک محافظ زخمی ہو گیا۔ اْدھر دارالحکومت بغداد میں ایک اور واقعے میں وہ 21 عسکریت پسند مارے گئے، جو خودکش کار حملے کے لیے ایک گاڑی کو باردو سے بھر رہے تھے کہ غلطی سے دھماکا ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :