پاکستان عا لمی اسکوائش میں اپنا کھویا ہوا مقا م دوبارہ حاصل کرے گا،ایئرچیف،ائیرہیڈ کوارٹرز میں پاکستان اسکوائش فیڈریشن کی سالا نہ جنرل میٹنگ کا انعقا د

منگل 11 فروری 2014 03:42

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11فروری۔2014ء)پاکستان اسکوائش فیڈریشن کا 41واں سالا نہ جنر ل کو نسل اجلاس پیر کو ائیر ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں ہوا۔ چیف آف ائیر سٹا ف ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ جوکہ پاکستان اسکوائش فیڈریشن کے صد ر بھی ہیں نے اجلا س کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران فیڈریشن کی کارکردگی کا جا ئزہ لیا گیا اور اسکوائش کے کھیل کے لئے کئے گئے اقدامات کا مکمل تجزیہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران پاکستانی اسکوائش کے کھلا ڑیوں کی قو می اور بین الاقوامی ٹورنا منٹس میں کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ جنرل کو نسل نے پاکستانی سکواش کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔فیڈریشن نے پروفیشنل کھلاڑیوں سے مزید اچھی کارکردگی کی تو قع کی کیونکہ انہیں تمام ممکنہ سہو لیا ت میسر کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران اس با ت پر روشنی ڈالی گئی کی فیڈریشن کے لئے سب سے اہم نچلی سطح پر کھلاڑیوں کی تیاری اور صوبائی اکیڈمیوں کے معیا ر کو بہتر کرنا ہے۔

ہا ؤس نے پی اے ایف کے کھیل کے لئے چیلنچز اور اس کی بہتر ی کے اقدا مات کو سرا ہا۔ پی اے ایف کے سب سے اہم منصو بو ں میں عا لمی اسکوائش کی پاکستان میں واپسی ، پی ایس ایف کا تعلیمی پروگرام ،امر یکہ میں کھلاڑیوں کی تربیت اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس کا غیر جانبدار مقام پر انعقاد شا مل ہیں۔صد رپاکستان اسکوائش فیدریشن چیف آف ائیر سٹا ف ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے سب شر کاء سے اسکوائش فیڈریشن کی بہتری کے لئے مزید کاوشیں کر نے اور کھلاڑیوں کو مزید محنت کر نے پر زور دیا۔ اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان عا لمی اسکوائش میں اپنا کھویا ہوا مقا م دوبارہ حاصل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :