افتخار محمد چوہدری کا مقدمہ عوامی مفاد کی خاطر لڑا ‘ آئندہ بھی ایسی پکار آئی تو مدد کو پہنچوں گا‘ اعتزاز احسن،چیف جسٹس کی بہالی کے بعد عدالت میں پیش نہ ہونے سے ان کا مال نقصان ہوا‘ سینکڑوں کلائنتس کو کہا کیس نہیں لڑوں گا‘ نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 11 فروری 2014 03:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11فروری۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء بیرسٹر سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ افتخار محمد چوہدری کا مقدمہ عوامی مفاد کی خاطر لڑا تھا آئندہ بھی کسی کی ایسی پکار آئی تو مدد کو پہنچ جاؤں گا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ افتخار محمد چوہدری کی بحالی کے بعد عدالت میں پیش نہ ہونے سے ان کا خاص طور پر نقصان ہوا ہے اور سینکڑوں کلائنٹس کو کہا کہ میں کیس نہیں لڑوں گا کیونکہ میری رائے کے مطابق اگر میں پیش ہوتا تو نہ صرف مجھے بلکہ افتخار چوہدری کو بھی مشکل پڑنی تھی انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری کا مقدمہ عوامی مفاد کی خاطر لڑا تھا یہ مشکل ہی ہے کہ ملکی تاریخ میں پھر کبھی افتخار چوہدری جیسا طاقتور چیف جسٹس آئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے ساری عمر عوامی مفادات کیلئے ہی مقدمات لڑے آئندہ بھی ایسی کوئی پکار آئی تو وہ مدد کے لئے حاضر ہوں گے بشریٰ اعتزاز کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کے لئے وکالت نہ کرنا سانس نہ لینے کے مترادف تھا اس عرصہ میں ان کی صحت بھی خراب ہوئی اور یہ ان کے لئے بڑی سزا تھی اعتزاز احسن نے کہا کہ انہوں نے ساری عمر اصولوں کی وکالت اور سیاست کی وہ حق پر ڈٹے رہے اور اس کیلئے انہیں نقصان اٹھانا پڑے لیکن انہوں نے کبھی اپنی عزت پر آنچ نہیں آنے دی۔