تہران،ایران کا اسلامی انقلاب کی35ویں سالگرہ کے موقع پر 2میزائلوں کا کامیاب تجربہ

منگل 11 فروری 2014 03:53

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11فروری۔2014ء)ایران نے اسلامی انقلاب کی35ویں سالگرہ کے موقع پر 2میزائلوں کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ،ایرانی سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا اعلان وزیر دفاع حسین دیغان نے کیا ہے ،وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ جدید طرز کے یہ بیلسٹک میزائل وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ بنا لیزر گائیڈ زمین سے زمین اور فضاء سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :