فیڈ کپ ورلڈ گروپ: اٹلی نے امریکہ کو 3-1سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی،اٹلی کی کیرن نیپ نے میزبان حریف الیسن رسکے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3اور 7-5سے شکست دی

منگل 11 فروری 2014 03:42

اوہاؤ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11فروری۔2014ء)فیڈ کپ ورلڈ گروپ میں اٹلی کی ٹیم نے امریکہ کو تین ایک سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔امریکی ریاست اوہاؤ میں ہونیوالے ویمن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راوٴنڈ میں سنگلز مقابلوں میں مہمان اطالوی ٹیم نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔

(جاری ہے)

اٹلی کی کیرن نیپ نے میزبان حریف الیسن رسکے کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔کیرن کی فتح کا سکور چھ تین اور سات پانچ رہا۔اس سے پہلے کھیلے گئے سنگلز میچز میں بھی مہمان اطالوی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پش کر کے دو صفر کی برتری حاصل کی تھی جس کے بعد اسے ڈبلز میچ میں میزبان ٹیم سے شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔سیمی فائنل میں اٹلی کا مقابلہ اپریل میں سپین یا جمہوریہ چیک کی ٹیموں سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :