اسلام آباد،ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ گزرنے کے بعد بھی300ارکان پارلیمنٹ نے گوشوارے جمع نہیں کرائے،آخری تاریخ 7سے بڑھا کر10فروری کی گئی تھی،تاہم بڑی تعداد نے اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے،14فروری تک مزید توسیع

منگل 11 فروری 2014 03:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11فروری۔2014ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پارلیمنٹرین کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی300ارکان پارلیمنٹرین نے ٹیکس سال2013ء کے گوشوارے جمع نہیں کروائے،ممبران پارلیمنٹ کو ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے تھے اور ان کے لئے آخری تاریخ7فروری سے بڑھا کر10فروری کی گئی تھی تاہم ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد نے اپنے گوشوارے جمع نہیں کروائے،ایف بی آر نے ممبران کی رہنمائی کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز اور صوبائی اسمبلیوں میں ایف بی آر کے ٹیکس گوشواروں میں مدد کے 6دفاتر کھولے گئے تھے تاہم ان تمام تر سہولیات کے باوجود تین سو اراکین نے اپنے گوشوارے جمع نہیں کروائے،تاہم ایف بی آر نے آخری تاریخ میں14فروری تک توسیع کردی ہے،اس حوالے سے ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ15فروری کو وزیرخزانہ کی ہدایت کے مطابق پارلیمنٹرین کی ٹیکس ڈائریکٹری ایف بی آر اور وزارت خزانہ کی ویب سائٹس پر ڈالی جائے گی جس میں اراکین جنہوں نے ٹیکس ادا نہیں کیا ہوگا ان کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :