سندھی ، سرائیکی ، پشتو ، پنجابی اور بلوچی زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دینے اور نجکاری کمیشن آرڈیننس 2000 میں ترمیم کے بل سینٹ میں پیش کر دیئے گئے

منگل 11 فروری 2014 03:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11فروری۔2014ء) سینٹ میں سندھی ، سرائیکی ، پشتو ، پنجابی اور بلوچی زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دینے اور نجکاری کمیشن آرڈیننس 2000 میں ترمیم کے بل پیش کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سینٹ کے اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی عدیل نے آئین میں ترمیم کا بل پیش کیا اس بل میں ہے کہ سندھی ، سرائیکی ، بلوچی ، پشتو اور پنجابی زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دیا جائے جبکہ سینیٹر صغریٰ امام نے نجکاری کمیشن آرڈیننس 2000 میں مزید ترمیم کرنے کا بل پیش کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :