فیصل بنک قومی ٹی 20کپ ، ملتان ٹائیگرز، سیالکوٹ سٹالیئنز،ایبٹ آباد فالکنز اور پشاور پینتھرز کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

منگل 11 فروری 2014 03:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11فروری۔2014ء)فیصل بنک قومی ٹی 20کپ کرکٹ کپ کے پانچویں روز ،ملتان ٹائیگرز، سیالکوٹ سٹالیئنز،ایبٹ آباد فالکنز اور پشاور پینتھرز کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں سیالکوٹ سٹالیئنز کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،سیالکوٹ سٹالیئنز کی ٹیم نے مقررہ20اوورز میں8وکٹ کے نقصان پر 154رنز بنائے،حارث سہیل نے 44گیندوں پر 3چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے66رنزاور شکیل عنصر نے 33رنز بنائے۔

کوئٹہ بیئرز کی طرف سے فرید الدین نے 11رنز کے عوض4وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کوئٹہ بیئرز کی ٹیم 20اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر82رنز بنا سکی،نذر حسین نے آوٹ ہوئے بغیر 26رنز بنائے۔سیالکوٹ سٹالیئنز کی طرف سے رضا حسن اور حسن علی نے بالترتیب17اور20رنز کے عوض 3,3جبکہ عبد الرحمن8رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ سٹالیئنز کے حارث سہیل کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا گیا۔

نیشنل گراونڈ ،اسلام آباد میں ایبٹ آباد فالکنز اور بہاولپور سٹیگ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں ایبٹ آباد فالکنز کی ٹیم نے 77رنز سے کامیابی حاصل کی۔قبل ازیں بہاولپور سٹیگز کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر ایبٹ آباد فالکنز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ایبٹ آباد فالکنز کی ٹیم نے مقررہ20اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر200رنز بنائے،یاسر حمید نے آوٹ ہوئے بغیر 68گیندوں پر 3چوکوں اور5چھکوں کی مدد سے 97اوریونس خان نے بھی آوٹ ہوئے بغیر 47گیندوں پر 6چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے 71رنز بنائے۔

بہاولپور سٹیگز کی طرف سے واحد وکٹ عبد الرحمن نے 60رنز کے عوض حاصل کی۔جواب میں بہاولپور سٹیگ کی ٹیم 20اوورز میں8وکٹ کے نقصان پر123رنز بنا سکی،عنصر جاوید نے 32رنز،فیصل مبشر نے29رنز اورعمران اللہ نے23رنز بنائے ۔ایبٹ آباد فالکنز کی طرف سے خالد عثمان نے 17رنز کے عوض3جبکہ جنید خان نے 20رنز کے عوض2وکٹیں حاصل کیں۔ایبٹ آباد فالکنز کے یاسر حمید کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔

قبل ازیں پنڈی سٹیڈیم میں ہی لاہور ایگلز اور پشاور پینتھرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں پشاور پینتھرز کی ٹیم نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔قبل ازیں پشاور پینتھرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر لاہور ایگلز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور ایگلز کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 104رنز بنائے،عابد علی نے24رنز،محمد خلیل نے22رنز اور کامران اکمل نے21رنز بنائے۔

پشاور پینتھرز کی طرف سے عمران خان نے 16رنز کے عوض3جبکہ عزیز اللہ نے 27رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پشاور پینتھرز کی ٹیم نے مطلوبہ حدف 15.3اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،عادل امین نے آوٹ ہوئے بغیر40رنز اور محمد فیاض نے35رنز بنائے۔لاہور ایگلز کی طرف سے جنید ضیاء نے 19رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں۔پشاور پینتھرز کے عمران خان اور عادل امین کو مشترکہ مین آف دی میچ کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔

پنڈی سٹیڈیم میں میزبان راولپنڈی ریمز اور ملتان ٹائیگرز کے ردمیان کھیلا گیا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2رنز سے جیت لیا۔ ریمز کے کپتان سہیل تنویر نے ٹاس جیت کر ملتان ٹائیگرز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان ٹائیگرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5وکٹوں پر 183بنا سکی۔کاشف نوید نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے44 رنر، زین عباس نے 34 رنز،ذیشان اشرف33اور صہیب مقصود نے تین چوکوں کی مدد سے32 اور گل راز صدف نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سکور کئے۔

راولپنڈی ریمز کی طرف سے سہیل تنویر نے2اوراختر ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ایک بڑے حدف کے تعاقب میں راولپنڈی ریمز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اسکی پہلی دو وکٹیں31سکور پر گر چکی تھیں۔ بیٹنگ میں اویس ضیاء نوید ملک،عمر امین، سہیل تنویر اور حماد اعظم بری طرح ناکام رہے ،بابر نعیم کے42 اور جمال انورکے24 ر نز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی بڑی اننگز نا کھیل سکا اور پوری ٹیم 8وکٹیوں پر 181 بنا سکی۔ملتان کی جانب سے کاشف نوید نے3 ،زین عباس نے2 وکٹیں حاصل کیں۔فاتح ٹیم کے نوید کاشف کو مین آف کی میچ قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :