بوسنیا: حکومتی جماعتوں کا فوری نئے انتخابات کا مطالبہ

منگل 11 فروری 2014 03:59

سرجیوو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11فروری۔2014ء)بوسنیا ہرزیگووینا میں کئی روز کے پْرتشدد احتجاج کے بعد نئے انتخابات کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ حکومت میں شامل سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے تشدد کے خاتمے، عوام کی سلامتی کی صورتحال کی بحالی اور فوری الیکشن کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر میں مسلمانوں کے نمائندہ باقرعزت بیگووچ نے بھی اس امر پر زور دیا ہے کہ بوسنیائی عوام کو جلد از جلد قابل بھروسہ سیاسی رہنما چْننے کا موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔

بوسنیا میں غربت، بدعنوانی اور اقتصادی بدانتظامی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ بْدھ سے جاری ہے اور اب یہ متعدد شہروں تک پھیل چْکا ہے۔ گزشتہ جمعے کو دارالحکومت سرائیوو میں ہونے والے پْر تشدد واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :