صدر مملکت ممنون حسین کی مزار اقبال و داتا دربار پر حاضری ، مزارات پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں ، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی ،پاکستان کو فلاحی اسلامی مملکت بنانا علامہ اقبال کے خواب کی تکمیل ہے ، صدر مملکت

منگل 11 فروری 2014 03:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11فروری۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین کی شاعر مشرق علامہ محمد اقبال اور داتا دربار پر حاضری ، فاتخہ خوانی کی ا ور مزارت پر پھولوں کی چادریں چڑھانے کے علاوہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیر کو صدر مملکت ممنون حسین لاہور ائرپورٹ پر پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد وہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری کیلئے شاہی مسجد پہنچے مزار اقبال پر پہنچنے پر مزار پر تعینات پنجاب رینجرز کے چاک وچوبنددستے نے صدر مملکت کو سلامی دی صدر نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں ۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد صدر مملکت داتا دربار روانہ ہوگئے اور حضرت داتا گنج بخش  کے مزار پر حاضری دی فاتخہ خوانی کے بعد وہاں بھی پھولوں کی چادر چڑھائی ، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی ۔ دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال جنوبی ایشیا کے مسلمانوں میں بیداری پیدا کی پاکستان کو فلاحی مملکت بنانا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے خواب کی تکمیل ہے ۔