عراق،بغداد کے شاپنگ سینٹر میں 2 خود کش دھماکے، 6 افراد ہلاک، 16 زخمی

جمعہ 14 فروری 2014 03:13

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014) عراقی دارالحکومت کے شاپنگ سینٹر میں 2 خودکش دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ عراقی حکام کے مطابق دھماکے بغداد کی ا یک مصروف مارکیٹ میں پرفیوم کی دکان میں ہوئے، جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی اور دھو یں کے بادل بلند ہونے لگے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے ، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،ہسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :