غیر قانونی تقرریوں اور اربوں روپے کے قرضے من پسند لوگوں کو معاف کرنے کاالزام،اسلام آباد ہائیکورٹ کا ذکاء اشرف کے خلاف ایف آئی اے اور نیب کو انکوائری کا حکم

جمعہ 14 فروری 2014 03:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014)غیر قانونی تقرریوں اور اربوں روپے کے قرضے من پسند لوگوں کو معاف کرنے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر زرعی ترقیاتی بینک ذکاء اشرف کیخلاف درخواست کی سماعت‘ عدالت نے ایف آئی اے اور نیب کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر زرعی ترقیاتی بینک ذکاء اشرف کیخلاف اربوں روپے اور غیرقانونی تقرریوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار سہیل منصور آغا نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر زیڈ ٹی بی ایل نے غیرقانونی طور پر 750 افراد کی تقرریاں کیں اور محکمے میں اربوں روپے کے من پسند افراد کے قرضے معاف کروائے۔ چیف جسٹس انور خان کاسی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی اور عدالت نے ایف آئی اے اور نیب کو رپورٹ عدالت میں جمع کروانے اور ذکاء اشرف کیخلاف انکوائری کا حکم دیا۔ بعدازاں مقدمے کی سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :