ڈیرہ غازی خان‘زمین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کا گھر جلاڈالا ،3 بچے جھلس کر جاں بحق، 6 افراد ز خمی،بیٹے سلیمان نے زمین میں زیادہ حصہ نہ دینے پر سب کو قتل کر نے کی دھمکی دی تھی، والد، ملز م جا ئے وقو ع سے فرار

جمعہ 14 فروری 2014 03:13

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014)ڈیرہ غازی خان میں زمین کے تنازعے پرسگے بھائی نے بھائی کے گھر کو آگ لگادی، بھائی اور بھابی سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ان کے تین بچے جاں بحق ہو گئے۔پو لیس حکا م کے مطا بق تھانہ چوٹی کے علاقے معموری میں دو بھائیوں کے درمیان زمین کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سلیمان نے اپنے بھائی محمد قاسم کے گھر کو تیل چھڑک کر آگ لگادی اور فرار ہوگیا جس سے گھر میں موجود چودہ سالہ ثمرین، پانچ سالہ زہرہ اور ڈیڑھ سالہ حسن جاں بحق ہوگئے۔

آگ سے قاسم، قاسم کی بیوی مسرت مائی، اس کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے بھی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اسپتال میں برن وارڈ نہ ہونے کے باوجود زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں نشتر اسپتال منتقل کیا جائیگا۔ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور پولیس کو بھی واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے، قاسم کے والد کا کہناہے کہ اسکے بیٹے سلیمان نے کہا تھا کہ اسے زمین میں زیادہ حصہ چاہیے اگر نہ دیا، تو وہ، سب کو مار دے گا۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :