خواجہ سعد رفیق اور شیخ رشید احمد کے درمیان قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں تکرار،چیئرمین نوید قمر کو مداخلت کرنا پڑی ، ”سیزفائر“ کرادی

جمعہ 14 فروری 2014 03:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014)ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے درمیان جمعرات کو ریلوے کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں تکرار ہوگئی جس پر چیئرمین نوید قمر کو مداخلت کرنا پڑی اور انہوں نے ”سیزفائر“ کرائی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے اجلاس کے دوران جب خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب تک نئے لوکو موٹو نہیں آئینگے تب تک ریلوے نہیں چلے گی کیونکہ ریلوے گدھا گاڑی سے تو چلتی نہیں تو اس پر رکن کمیٹی شیخ رشید نے کہا کہ یہ تو پوری قوم کو معلوم ہے کہ ٹرین گدھا گاڑی نہیں کھینچ سکتی کوئی نئی بات کریں جس کمپنی کو بلیک لسٹ کیا اسی ملک کی ایک اور کمپنی سے نئے لوکو موٹو کا معاہدہ کیا اس کو ہم کیا کہیں اس پر وفاقی وزیر ریلوے برہم ہوگئے اور دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی،خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ہمیشہ غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرتے ہیں انہیں احتیاط کرنی چاہئے، اس ساری صورتحال کو بگڑنے سے بچانے کیلئے چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر نے مداخلت کرتے ہوئے معاملہ کو ٹھنڈا کیا جس کے بعد کمیٹی کی مزید کارروائی آگے بڑھی ۔

متعلقہ عنوان :