پاکستان میں زر مبادلہ کے ذخائر 8سال میں کم ترین سطح پر آگئے،سٹیٹ بینک،ذخائر میں خطرناک حد تک کمی،ایک ماہ کی درآمدات کا زرمبادلہ بھی نہیں بچا،میڈیا رپورٹ

جمعہ 14 فروری 2014 03:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014)پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں تشویش ناک حد تک کمی پاکستان کے پاس ایک ماہ کی درآمدات کا زرمبادلہ بھی نہیں بچا،ڈالر ریزرو ساڑھے8سال کی کم ترین سطح پر آگئے،نجی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ پاکستان میں زرمبادلہ کے لئے ذخائر کا مجموعی حجم7ارب 58 کروڑ96 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے اور ایک ہفتے میں ذخائر میں42کروڑ78لاکھ ڈالر کمی آئی ہے،سٹیٹ بینک کے پاس ریزرو ڈالر3ارب روپے سے بھی کم رہ گئے ہیں،بینکوں کے پاس پونے5ارب ڈالر کسٹمرز کے ہیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو ہر ماہ درآمدات کیلئے اوسطاً ساڑھے3ارب ڈالر درکار ہوتے ہیں،اس طرح پاکستان کے پاس ایک ماہ کی درآمدات کیلئے زرمبادلہ نہیں بچا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں تشویشناک حد تک کمی ہو گئی ہے جو گزشتہ8سال میں کم ترین سطح ہے۔

متعلقہ عنوان :