تھائی لینڈ،مشتبہ مسلم عسکریت پسندوں کی فائرنگ،چار افراد ہلاک ،سات زخمی

جمعہ 14 فروری 2014 03:15

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014ء)تھائی لینڈ میں مشتبہ مسلم عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار عسکریت پسندوں نے صوبہ یاتانی میں دیہاتوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بدھ بھکشو سمیت چار افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے ۔مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔