نریندر مودی کو گجرات فسادات کے معاملے پر وضاحت دینی چاہئے‘ سلمان خورشید

جمعہ 14 فروری 2014 03:14

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014)بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار اور وزیراعلی نریندر مودی کو 2002ء میں ہونے والے گجرات فسادات کے بارے میں وضاحت پیش کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا کہ نریندر مودی وہ شخص ہیں جو گجرات فسادات کے دوران بھی وزارت اعلی کے عہدے پر تھے اور اب بھی وہ ملک کے سب سے بڑے وزارت عظمیٰ کے عہدے کے خواہاں ہیں تو کیا انہیں ان فسادات کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کی وضاحت نہیں کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مودی اس ایشو پر معذرت نہیں کرسکتے تو کم از کم انہیں وضاحت تو کرلینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ تو نریندر مودی کا امریکہ کی جانب سے ویزہ منسوخ کرنے پر جشن منایا تھا اور نہ ہی انہیں مستقبل میں ویزہ دئیے جانے پر کوئی پریشانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کیلئے بھی اہم بات ہونی چاہئے کہ بھارت ان کے بارے میں کیا سوچتا ہے۔

متعلقہ عنوان :