کراچی،فائرنگ کے مختلف واقعات میں اے این پی کے عہدایدار سمیت 3 افراد ہلاک

جمعہ 14 فروری 2014 03:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق مقامی عہدایدار سمیت3افراد ہلاک ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر علی گوٹھ میں عوامی نیشنل پارٹی کا سابق مقامی عہدیدار امجد علی خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کورنگی نمبر 6 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔علاوہ ازیں سائٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔