نندی پورپراجیکٹ مئی میں100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنا شروع کریگا،شہباز شریف،تمام گرڈ سٹیشن مکمل کرلئے،پراجیکٹ پر حیران پیش رفت ہوئی ،کام انسانوں نے نہیں جنون نے کیا ،وزیراعلیٰ کا نندی پور پلانٹ کے دورہ پر گفتگو

جمعہ 14 فروری 2014 03:13

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ پر حیران کن پیشرفت ہوئی ہے ۔پراجیکٹ پر انسانوں نے نہیں جنون نے کام کیا ہے ۔مئی میں 100 میگاواٹ بجلی حاصل ہو جائے گی ۔جمعرات کو نندی پور پاور پلانٹ کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ کے تمام گرڈ سٹیشن مکمل کرلئے گئے ۔

چینی کمپنی نے معاہدہ سے قبل مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور مجھے کہا کہ زیادہ دباؤ نہ ڈالیں معاہدے سے پہلے ہی منصوبہ مکمل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ حیران کن پیش رفت ہوئی ہے ۔منصوبے پر تمام انجینئرز ،مزدوروں نے محنت اور لگن سے کام کیا ہے ان کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ان کے لئے پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔محنت اور ہمت سے تمام چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

اگر میں کہوں کہ پراجیکٹ پر انسانوں نے نہیں جنون نے کام کیا ہے تو یہ کہنا زبانی ہوگی ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں نندی پور کی مشینری بندر گاہ پر پڑی رہی اور اس کو زنگ لگ گیا جس سے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑے ہیں ۔یہ عوام کے حقوق پر ڈھاکہ تھا ۔ماضی کو بھول کر مستقبل کی طرف دیکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہے ۔نندی پور پلانٹ پر کام کی رفتار دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔پاور پلانٹ کے تمام گرڈ سٹیشن مکمل کر لئے گئے ہیں اور پہلی ٹربائن مئی میں100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گی ۔نندی پور پراجیکٹ کے لئے ناکارہ آلات کا دوبارہ آرڈر کیا ہے اور اس کے کے لئے 83 پارٹس منگوائے ہیں آئندہ ماہ میں شمسی توانائی کے منصوبے لگائیں گے۔

متعلقہ عنوان :