کوئٹہ ،توتک سے اجتماعی قبر کی دریافت و ملنے والی لاشوں سے متعلق جوڈیشل انکوائری ٹریبونل نے کام شروع کردیا

جمعہ 14 فروری 2014 03:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014)بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے توتک سے اجتماعی قبر کی دریافت و ملنے والی لاشوں سے متعلق جوڈیشل انکوائری ٹریبونل نے کام شروع کردیا بلوچستان ہائی کورٹ کے جج و ٹریبونل کے سربراہ جسٹس مسٹر جسٹس محمد نور مسکانزئی نے جمعرات کو ضلع خضدار کے علاقے توتک میں اس مقام کا معائنہ کیا ہے جہاں سے 13 افراد کی تشدد زدہ لاشیں بر آمد ہوئی تھیں محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق ٹریبونل کے جج مسٹر جسٹس محمد نور مسکانزئی نے انتہائی سخت سیکورٹی میں جائے وقوعہ کا معائنہ کیااہلکار نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے تین سو گولیوں کے خول بھی ملے ہیں جو شاید ان افراد کو ہلاک کرنے کیلئے استعمال کیئے گئے ہوں جن کی لاشیں اجتماعی قبر سے ملی تھیں ٹریبونل نے خضدار میں سات افراد کے بیانات کو بھی ریکارڈ کر لیا جن کا تعلق خضدار اور آواران سے تھااسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان شہک بلوچ اس ٹریبونل کی معاونت کر رہے ہیں۔