فلپائن،مسلم باغیوں کی فائرنگ ،4 افراد ہلاک

جمعہ 14 فروری 2014 03:16

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014ء)فلپائن میں مسلح باغیوں کے حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ شورش زدہ جنوبی علاقے پٹانی میں اس وقت پیش آیا جب مشتبہ مسلم باغیوں نے بدھ بتوں کے ایک گاؤں میں آ کر فائرنگ شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :