کوئٹہ، فرنٹئیر کور کا شرپسندو ں کیخلاف سرچ آپریشن،6 شرپسندہلاک ،ہلاک ہو نیوالے شرپسندو ں کے قبضے سے بھاری تعدادمیں مخصوص نوعیت کا بارود اور ایمونیشن برآمد

جمعہ 14 فروری 2014 03:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014) فرنٹیئرکور بلوچستان کا ڈیرہ بگٹی کے علاقے چھبدراور ڈیورڈ میں شرپسندو ں کیخلاف سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران6 شرپسندہلاک ،ہلاک ہو نیوالے شرپسندو ں کے قبضے سے بھاری تعدادمیں مخصوص نوعیت کا باروداورایمونیشن برآمدایف سی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق جمعرات کی علی الصبح فرنٹیئرکور بلوچستان نے خفیہ معلومات پر مبنی ڈیرہ بگٹی کے شمال مشرقی علاقہ چھبدر اورڈیورڈ میں گیس پائپ لائنوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کے گروہ کیخلاف سرچ آپریشن کیا جس میں فرنٹیئر کورنے امن فورس اور سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر کامیاب کارروائی کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 6شرپسند ہلاک ہو ئے شرپسندو ں کے قبضے سے بھاری تعدادمیں مخصوص نوعیت کا باروداور ایمونیشن برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

جن میں مخصوص نوعیت کے ڈیٹو نیٹر،بارود اورایمونیشن ہتھیار شامل ہیں واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے شرپسنددہشت گردی کے کئی واقعات میں سرگرم تھے جس میں گیس پائپ لائن،ریلوے ٹریک کواُڑانے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے،معصوم شہری اورسکیورٹی فورسزپر حملے کرنا شامل ہے جس میں سے صرف رواں ماہ ڈیرہ بگٹی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گیس پائپ لائنوں کو اڑانے کیلئے 15حملے ہوچکے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجرجنرل محمداعجازشاہد نے فرنٹئیرکور کے اہلکاروں کی کامیاب اوربروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اُنہیں مزید مستعد اور چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اُنہو ں نے مزید کہا کہ فرنٹیئرکور بلوچستان شرپسندوں اورجرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھے گی اور سرکاری املاک کے دفاع کیلئے کو ئی کسر اُٹھا نہیں رکھے گی تاکہ پورے صوبے کوامن کاگہوارہ بنایا جاسکے ۔