کولمبیا کی فوج کے سربراہ توہین آمیز بیان پر برطرف

جمعرات 20 فروری 2014 07:35

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء)کولمبیا کے صدر خوآن مانوئیل سانتوس نے ماورائے عدالت ہلاکتوں کی تحقیقات پر توہین آمیز بیان دینے پر مسلح افواج کے سربراہ جنرل لیونارڈو باریرو کو فارغ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر سانتوس نے باریرو کی برطرفی کے لیے جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ وہ عسکری قیادت میں تبدیلی کرنا مناسب اور ضروری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مسلح افواج کے جنرل کمانڈر کو کسی بدعنوانی میں ملوث ہونے پر رخصت نہیں کیا جا رہا، لیکن انہیں اس لیے بھیجا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے عدلیہ اور ملک کی تعظیم کے منافی اور ہتک آمیز خیالات کا اظہار کیا۔ باریرو کا متنازعہ بیان ایک آڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے سامنے آیا جو ایک نیوز میگزین سیمانا نے انٹرنیٹ پر جاری کی۔

متعلقہ عنوان :