شام،جیش الحر کے سربراہ نے برطرفی مسترد کردی

جمعرات 20 فروری 2014 07:34

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء)شام کے باغی جنگجووٴں اور منحرف فوجیوں پر مشتمل جیش الحر کے سربراہ جنرل سلیم ادریس نے حزب اختلاف کے لیڈروں کی جانب سے اپنی برطرفی مسترد کردی ہے جبکہ علاقائی یونٹ کمانڈروں نے ان کے زیرکمان ہی شامی فوج سے لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق انھوں نے بدھ کو جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ''ہمیں جیش الحر کی سپریم ملٹری کونسل( ایس ایم سی) کی مکمل تشکیل نو کے لیے کہا گیا ہے''۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں ایس ایم سی کے متعدد سرکردہ فیلڈ کمانڈرز بھی نظر آرہے ہیں۔انھوں نے حزب اختلاف کی شیڈو کابینہ کے وزیردفاع اسعد مصطفیٰ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جنھوں نے اتوار کو ان کی جگہ بریگیڈئیر جنرل عبدالالہ البشیر کو جیش الحر کا کماندار اعلیٰ بنانے کی حمایت کی تھی۔انھوں نے ان کے اس فیصلے کو شخصی قراردیا۔یادرہے کہ شامی حزب اختلاف کی قومی کونسل کے سربراہ احمد جربا اور اسعد مصطفیٰ کی مبینہ حمایت سے جیش الحر کی اعلیٰ فوجی کونسل نے اتوار کو سلیم ادریس کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور اس کا جواز یہ پیش کیا تھا کہ ''شامی انقلاب کو میدان جنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :