آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرزکی نئی رینکنگ جاری کردی ، مصباح الحق کی ترقی ، سعید اجملتنزلیکا شکارہوگئے، جنوبی افریقہ کیاے بی ڈیویلیئرزسرفہرست، یونس خان 10ویں نمبر پربراجمان ، بولنگ میں ڈیل سٹین کی پہلی پوزیشنقرار،سعید اجمل ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر پانچویں نمبر پر، عبد الرحمان اور جنید خان کی ایک ایک درجہ ترقی کر کے بالترتیب 13 ویں اور 17 ویں پوزیشن پر پہنچ گئیآسٹریلیا کے مچل جونسن کیرئیر بیسٹ چوتھی پوزیشن پر، آل راوٴنڈ کیٹیگری میں ایشون سر فہرست ہیں

جمعرات 20 فروری 2014 07:28

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ مصباح الحق کی ترقی اور سعید اجمل تنزلی کا شکار ہو گئے۔ آئیسی سی کی جانب سے نئی طویل فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی درجہ بندی جاری کی گئی۔ بیٹنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئرز سر فہرست ہیں۔ پاکستان کے مصباح الحق ایک درجہ ترقی کر کے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ یونس خان کی 10 ویں پوزیشن برقرار ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے خلاف ٹرپل سنچری بنانیوالے نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولمآٹھ سیڑھیاں پار کر کے بارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی چھ درجے ترقی کر کے 27 ویں نمبر پرآگئیہیں۔ بولنگ درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین کی پہلی پوزیشن پر قبضہ بر قرار ہے۔ قومی آف اسپنر سعید اجمل ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر پانچویں نمبر پرآگئے ہیں۔ عبد الرحمان اور جنید خان کی ایک ایک درجہ ترقی کر کے بالترتیب 13 ویں اور 17 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے مچل جونسن پانچ سیڑھیاں پار کر کے کیرئیر بیسٹ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آل راوٴنڈ کیٹیگری میں ایشون سر فہرست ہیں۔