بھارت، نئی ریاست کے قیام کابل، لوک سبھا، راجیا سبھا مچھلی بازار بن گئے

جمعرات 20 فروری 2014 07:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء)نئی ریاست کے قیام کے بل سے ناراض قانون سازوں نے لوک سبھا اور راجیا سبھا کو مچھلی بازار بنادیا، دونوں ایوانوں کی کارروائی ایک دن میں دو بار ملتوی کی گئی۔ بھارت کی لوک سبھا میں نئی ریاست تلنگانا کے قیام کا بل منظور ہوگیا، کہیں احتجاج ہوا، تو کہیں خوشی کے شادیانے بجے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد بل کا اگلا پڑاؤ تھا راجیاسبھا، جہاں راجیا سبھا کے سیکرٹری جنرل شمشیر نے لوک سبھا کا پیغام پڑھنا شروع کیا۔

تیلگو ڈیسام پارٹی کے رکن نے چھینا جھپٹی کی اور کاغذ ہاتھ سے چھین لیا اور ایوان مچھلی بازار بن گیا۔ تلنگانا کے قیام پر ناراض آندھر اپردیش کے وزیراعلیٰ کرن ریڈی نے اپنے عہدے اور رکن اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔ اْدھر یو پی کی اسمبلی میں گورنر کے جوائنٹ سیشن سے خطاب پر اپوزیشن اراکین آپے سے باہر ہوگئے۔ بنچوں پر چڑھ کر قمیضیں اتارلیں اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :