جان کیری کا دورہ تیونس، امریکی تعاون کی پیشکش

جمعرات 20 فروری 2014 07:34

تیونسیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے تیونس میں جمہوریت کے فروغ کو سراہتے ہوئے اِس شمالی افریقی ملک کو واشنگٹن کے تعاون کی پیشکش کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے تیونس کے اپنے ایک غیر اعلانیہ اور مختصر دورے کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

اِس دورے کے موقع پر وزیر خارجہ کیری نے تیونس کے صدر منصف مرزوقی اور وزیر اعظم مہدی سے بھی ملاقاتیں کیں۔

جان کیری نے کہا کہ امریکا اور تیونس کے مابین جلد ہی اعلی سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، جس کا آغاز وزیر اعظم جمعہ کے واشنگٹن کے دورے سے ہوگا۔ کیری نے اپنے بیان میں تیونس کو درپیش چیلنجز کا بھی ذکر کیا اوریہ بھی بتایا کہ تیونس حکومت کی جانب سے مالی امداد کی درخواستوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :