لبنان: کویتی اور ایرانی سفارتی مشنوں کے قریب دھماکہ، پانچ افراد ہلاک، 38 زخمی، دھماکہ جنوبی بیروت میں ہوا

جمعرات 20 فروری 2014 07:33

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء )لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک دھماکے کے دوران پانچ افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے ہیں، یہ دھماکہ جنوبی بیروت کے علاقے میں ہوا ہے جسے حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔دھماکہ کویتی سفارتخانے اور ایرانی ثقافتی مرکز کے قریب ہوا ہے۔ اس سے پہلے ایک کار بم دھماکے کے ذریعے ایرانی سفارت خانے ک نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایرانی مرکز کے قریب یہ دوسرا دھماکہ ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے ایرانی سفارت خانے پر ماہ نومبر میں ہونے والے کاربم دھماکے سے ایرانی ثقافتی اتاشی سمیت بڑی تعداد میں لوگ مارے گئے تھے۔بیروت کے جنوبی حصوں میں پچھلے ماہ جولائی سے اب تک کم از کم چار کار بم دھماکے ہو چکے ہیں۔ جبکہ ایرانی پراپرٹی چند ماہ کے دوران دو مرتبہ نشانہ بنی ہے۔لبنان میں حالیہ دھماکوں کی اس سیریز کو شام میں جاری خانہ جنگی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ جو حزب اللہ کی شامی رجیم کے کی اہم اتحادی ملیشیا ہے۔

متعلقہ عنوان :