اسلام آباد‘اوگرا نے سوئی نادرن اور سوِئی سدرن گیس کمپنیوں میں گیس چوری روکنے سے معذوری ظاہر کردی ،صارفین سے چوری کی قیمت وصول کرنے سے انکار کردیا اور وزارت پٹرولیم سے سبسڈی مانگ لی

جمعرات 20 فروری 2014 07:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء)اوگرا نے سوئی نادرن اور سوِئی سدرن گیس کمپنیوں میں گیس چوری روکنے سے معذوری ظاہر کردی اور صارفین سے چوری کی قیمت وصول کرنے سے انکار کردیا اور وزارت پٹرولیم سے سبسڈی مانگ لی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سوئی نادرن اور سوِئی سدرن میں8ارب روپے کی گیس چوری کے معاملے پر صارفین پر بوجھ ڈالنے کی منظوری نہیں دے سکتے،وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے مل کر ادائیگی کروائے،اوگرا نے گیس چوری روکنے سے معذوری ظاہر کردی اور کہا کہ وفاقی حکومت گیس چوری کی رقم پر سبسڈی دے واضح رہے کہ سوئی نادرن اور سدرن میں8ارب کی گیس چوری کے باعث دونوں کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں۔

متعلقہ عنوان :