کراچی، لیاری ایکسپریس وے پر تیز رفتاری کے باعث شہ زور ٹرک الٹ گیا ،8افراد جاں بحق

جمعرات 20 فروری 2014 07:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء)کراچی کے علاقے میں لیاری ایکسپریس وے پر تیز رفتاری کے باعث شہ زور ٹرک الٹنے کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہوگئے،ٹرک حادثے میں موقع پر ہی 3خواتین اور4بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 2خواتین سمیت 3بچے زخمی ہوگئے جس میں سے ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میں لیاری ایکسپریس وے پرگارڈن کے قریب تیز رفتاری کے باعث شہ زور ٹرک لیاری ندی میں گر گیا ۔

پولیس کے مطابق ٹرک میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے ۔پولیس کے مطابق حادثے میں 3خواتین اور4بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 4افراد زخمی ہوگئے جس میں سے ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔پولیس کے مطابق حادثے کا شکار خاندان گولیمارکا رہائشی ہے اور تمام افراد کوئٹہ جانے کے لئے لیمارکیٹ جانا تھا جہاں سے کوچ کے زریعے کوئٹہ روانہ ہونا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لاشوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ۔واقعہ پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے افسوس کا اظہار کیا اورجاں بحق افرا د کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔گورنر سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے اور زخمیوں کے علا ج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔

متعلقہ عنوان :