پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول: پاکستان و انڈیا پنجاب گیمز 2 مارچ سے شروع ہوں گی،بھارتی پنجاب کا 99 رکنی دستہ یکم مارچ کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے گا،مڈریسلنگ، باڈی بلڈنگ، ویٹ لفٹنگ، رسہ کشی، آرم ریسلنگ، میٹ ریسلنگ اور کبڈی کے مقابلے ہوں گے،پاکستان و انڈیا پنجاب گیمز کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، ڈی جی سپورٹس عثمان انور

جمعرات 20 فروری 2014 07:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء) پنجاب ا نٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں پاکستان و انڈیا پنجاب گیمز کا آغاز2 مارچ سے ہوگا۔ تین روزتک جاری رہنے والے ایونٹ میں شرکت کیلئے بھارتی پنجاب کا 99 رکنی دستہ واہگہ بارڈر کے راستے یکم مارچ کو لاہور پہنچے گاجس میں 82 کھلاڑی اور 17 آفیشلز شامل ہوں گے۔ پاکستان اور بھارتی پنجا ب کے کھلاڑیوں کے مابین مڈ ریسلنگ کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم، باڈی بلڈنگ کے الحمراء کلچرل کمپلیکس، ویٹ لفٹنگ کے الحمراء کلچرل کمپلیکس، رسہ کشیکے پنجاب سٹیڈیم، آرم ریسلنگ ( مرد و خواتین )پنجاب سٹیڈیم ، میٹ ریسلنگ کے جمنیزیم ہال این پی ایس سی اور کبڈی ( مردوخواتین ) کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم میں ہوں گے۔

پاکستان و انڈیاپنجاب گیمز کی تیاری کیلئے قومی ٹیموں کے تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہیں جہاں کھلاڑیوں کو تربیت کے سخت مراحل سے گزارا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان و انڈیاگیمز کیلئے منتخب کی گئیں ٹیموں کو اوپن ٹرائلز کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے ، کیمپ میں شامل کھلاڑیو ں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور سہولیات دی جارہی ہیں۔ ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور نے اس حوالے سے بتایا کہ پاکستان و انڈیاگیمز سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

پاکستان و انڈیاپنجاب گیمز کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ان مقابلوں دیکھنے کیلئے شائقین ملک بھر سے لاہور پہنچیں گے۔ عثمان انور نے کہاکہ پاکستانی کبڈی ٹیم نے گزشتہ سال بھارت میں جاکر ورلڈکپ میں حصہ لیا اس بار بھارتی پنجاب کی کبڈی ٹیم پاکستان کے دورے پر آرہی ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین روایتی کھیل کے دلچسپ مقابلے متوقع ہیں۔ پاکستان و انڈیا گیمز میں پاکستانی دستہ کے منیجر وقاص اکبر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی بھارتی پنجاب کی ٹیموں سے مقابلہ کرنے کیلئے سخت تربیت شروع کردی ہے ، کھلاڑی ،کھیلوں کے روایتی حریف کیخلاف مقابلوں کیلئے پرجوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :