قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کااجلاس، نبیل گبول کی طرف سے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن روکنے اور خیبر پختونخواہ میں آپریشنکے مطالبے پر جماعت اسلامی کے رکن برہم

جمعرات 20 فروری 2014 07:33

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی نبیل گبول کی طرف سے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن روکنے اور خیبر پختونخواہ میں آپریشن کرنے کے مطالبے پر جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی برہم ہو گئے اور کہا کہ خیبر پختونخواہ پہلے ہی حالت جنگ میں ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں نبیل گبول اور شیر اکبر خان کے درمیان کراچی میں آپریشن روکنے اور خیبر پختونخواہ میں آپریشن کرنے کے مطالبے پر جھڑپ ہوئی اور جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی نے ایم نبیل گبول کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کو خیبر پختونخواہ میں بسنے والے انسان نہیں لگتے ہیں جبکہ خود کراچی میں جاری آپریشن پر واویلا مچاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :