پاکستان کے واحد اسکائر محمد کریم کی جائنٹ سلیلوم میں متاثر کن کارکردگی، اپنا ریکارڈ بہتر بناتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں بھی بھارتی اسکائر کو پیچھے چھوڑ دیا ،محمد کریم 109اسکائرز میں71ویں نمبر پر رہے ،پہلے مرحلے کا فیصلہ ایک منٹ 43.44سیکنڈ ، دوسرے مرحلے کا فاصلہ43.97سیکنڈ میں طیکیا

جمعرات 20 فروری 2014 07:27

سوچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء) پاکستان کے محمدکریم نے اسکی انگ کے جائنٹ سلیلوم ایونٹ میں اپنا ریکارڈ بہتربناتے ہوئے دوسرے راوٴنڈ میں بھی بھارتی اسکائر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سوچی سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی واحد امید اسکائرمحمدکریم نے جائنٹ سلیلوم ایونٹ میں متاثرکن کارکردگی پیش کی اور109 اسکائرز میں 71ویں نمبرپررہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریس کے پہلے مرحلے کافاصلہ ایک منٹ اور43 اعشاریہ 44 سکینڈزمیں جبکہ دوسرے مرحلے کا فاصلہ ایک منٹ 43 اعشاریہ 97 سیکنڈزمیں طے کیا، محمدکریم ایونٹ کے گولڈمیڈلسٹ امریکا کے ٹیڈ لیگ یٹی سے 82 اعشاریہ 13 سکینڈزپیچھے رہے تاہم انہوں نے بھارتی اسکائر ہیمانشو ٹھاکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سرمائی کھیلوں کے جائنٹ سلیلوم ایونٹ جیسے مشکل کھیل میں جہاں پہلے مرحلے میں 30 اوردوسرے میں 8 اسکائرزفنشنگ لائن تک بھی نہ پہنچ سکے اورراستے میں ہی ہمت ہارگئے،ایسے میں محمدکریم کی پرفارمنس نے پاکستانیوں کے حوصلے بلند کردئیے ہیں، وہ 22 فروری کواسکی انگ کے سلیلوم ایونٹ میں بھی شرکت کریں گے۔سوچی ونٹراولمپکس میں جہاں دنیا بھرکے ایتھلیٹس شریک ہیں،کئی ممالک کے جھنڈے دکھائی دے رہے ہیں، وہیں سبزہلالی پرچم بھی موجودہے۔

متعلقہ عنوان :