نوجوانوں کیلئے وزیراعظم کی فلاحی سکیموں پر عملدرآمد تیز کرنیکا فیصلہ،مریم نوازشریف کی متعلقہ محکموں کوان سکیموں پر عملدرآمد کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی ہدایت

جمعرات 20 فروری 2014 07:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء) نوجوانوں کیلئے وزیراعظم کی فلاحی سکیموں پر عملدرآمد تیزکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سرکاری میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے نوجوانوں کے پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز نے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

ان سکیموں میں باصلاحیت نوجوانوں کیلئے وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم ' ضرورت مند طالبعلموں کیلئے فیس کی واپسی ' نوجوانوں کوہنر سکھانے ' قرضہ حسنہ سکیم اور نوجوانوں کی انٹرن شپ سکیم شامل ہیں۔مریم نوازشریف نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ان سکیموں پر عملدرآمد کے طریقہ کار کو بہتر بنائیں۔

متعلقہ عنوان :